اینڈرائیڈ ایپس ڈاون لوڈ کرنے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں‌!

سچ ٹی وی  |  Dec 06, 2024

گوگل پلے اسٹور سے ایپلی کیشنز ڈاون لوڈ کرنے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں‌! ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

گوگل پلے اسٹور پر اہم معلومات چرانے والی مشکوک اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجودگی کا انکشاف ہوا، مشکوک اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز پاکستانی آفیشلزکوٹارگٹ کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔

وفاقی حکومت نے مشکوک ایپلی کیشنزسے بچاو کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں کہا ہے کہ مشکوک ایپلی کیشنز سرکاری افسران کی ذاتی ومالی معلومات چوری کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

ایپلی کیشنزبلااجازت صارف کی میڈیا فائلز،موبائل نمبرزاورکال لاگ کی تفصیلات چرالیتی ہیں، بجلی گیس کے بل چیک کرنے آن لائن شاپنگ کے نام سے مشکوک ایپلی کیشنز موجود ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ موبائل سمز کے پیکج کی تفصیلات اور بائیک سروس کے نام سے بھی مشکوک ایپلی کیشنز ہیں، صارفین ایپلیکیشنز ڈاون لوڈ کرنے سےقبل پرائیویسی پالیسی ضرور پڑھیں۔

موبائل صارفین کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل پروٹیکٹ کو بند نہ کرنے اور اپنی گوگل لوکیشن بھی آن نہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More