انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا اسٹارلنک سے رابطہ

سچ ٹی وی  |  Dec 06, 2024

پاکستان میں درپیش انٹرنیٹ کے مسائل کے حل کیلئے حکومت نے ایلون مسک کے اسٹارلنگ کے ساتھ رابطے شروع کردیے ہیں۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ پاکستان اسٹار لنک سے اپنی خدمات ملک میں لانے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

یہ بیان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس کے دوران سامنے آیا۔

سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو درپیش مسائل اور آئی ٹی سیکٹر پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شزہ فاطمہ نے کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ ہم اسٹارلنک کو پاکستان میں لانے کے لیے ادارے کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے اس حوالے سے اہم چیلنجوں کو بھی تسلیم کی بشمول پچھلے تین سالوں میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی عدم موجودگی، جس نے انٹرنیٹ کے استعمال کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کی ملک کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More