موت کی پیشگوئی کرنے والی اے آئی ایپ

سچ ٹی وی  |  Dec 04, 2024

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی روز بروز ترقی کے دوران اب ماہرین ایک نیا اے آئی ماڈل لائے ہیں جو موت کی پیش گوئی کرنے کے قابل ہے۔

ڈیتھ کلاک ایک اختراعی ایپ ہے جو اے آئی کے ذریعے صارفین کو ان کی متوقع زندگی کے بارے میں پیش گوئی کرتی ہے۔

سینسر ٹاور کے مطابق ایپ کو جولائی میں لانچ کیا گیا تھا اور چند ہی عرصے میں صارفین نے 125,000 سے زیادہ ڈاؤن لوڈز کیے۔ 'ڈیتھ کلاک' ایپ 1,200 متوقع عمر پر مبنی مطالعات کا استعمال کرتی ہے جس میں تقریباً 53 ملین شرکاء کا ڈیٹا ہے۔

ورزش، خوراک، نیند اور تناؤ کی سطح جیسے عوامل کا تجزیہ کرکے ایپ زیادہ درست پیشین گوئیاں فراہم کرتی ہے۔ ایپ روایتی پیشن گوئی کرنے والے دیگر اے آئی ماڈلز سے زیادہ درست ہونے کی دعویدار ہے۔

اس کے علاوہ یہ ان عادات کو بھی تجویز کر سکتی ہے جو آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر اے آئی کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کے پاس نیند کی کمی ہے تو یہ آپ کے نیند کے اوقات کو بہتر بنانے کے لیے کچھ طریقے تجویز کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More