سرکاری نرخنامہ نظرانداز، آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ہم نیوز  |  Nov 27, 2024

ملک میں مہنگائی کم نہ ہو سکی، گزشتہ روز سیالکوٹ میں ٹماٹر کی قیمت 700 روپے کلو تھی۔

راولپنڈی میں سرکاری نرخنامہ نظرانداز کرکے اشیاء کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، 180 روپے کلو سرکاری قیمت کے برعکس عام مارکیٹ میں ٹماٹر 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی، انڈے مزید مہنگے

زندہ برائلر مرغی کے سرکاری نرخ 333 روپے کلو ہیں ان کے برعکس عام مارکیٹ میں مرغی 350 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 483 روپے کلو ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 550 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

آلو کے سرکاری نرخ 88 روپے فی کلو ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں 100 روپے کلو فروخت کیا جا رہاہے، نجی ٹی وی کے مطابق پیاز 160 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More