اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر معمولی سستا

ہم نیوز  |  Nov 27, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 2850 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 97 ہزار 425 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث انڈیکس 95 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More