واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف

سچ ٹی وی  |  Nov 17, 2024

دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپ کو استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد مختلف گروپس کا حصہ ہوتے ہیں جن سے مسلسل نوٹیفکیشنز موصول ہوتے رہتے ہیں جو کئی بار جھنجھلاہٹ کا باعث بنتے ہیں۔

مگر واٹس ایپ میں حالیہ برسوں میں ایسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا جن کی مدد سے مخصوص چیٹس یا گروپس کے نوٹیفکیشنز کو میوٹ کیا جاسکتا ہے۔ مگر اس کے نتیجے میں اہم پیغامات کے نوٹیفکیشنز تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے۔

مگر اب واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے گروپ چیٹس کے نوٹیفکیشنز میوٹ کرنے کے فیچر کو زیادہ بہتر بنایا جارہا ہے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں میوٹ گروپ چیٹس کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشنز کی اقسام کو شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی بدولت صارفین کو وہ نوٹیفکیشنز موصول ہوں گے جن میں انہیں مینشن کیا گیا ہوگا یا مخصوص میسجز پر ریپلائی کیا گیا ہوگا یا ایسے ہی دیگر متعلقہ میسجز سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔

اس سے انہیں دیگر تمام غیر ضروری نوٹیفکیشنز سے نجات پانے میں مدد ملے گی اور صرف متعلقہ نوٹیفکیشنز پر ہی توجہ مرکوز کرسکیں گے۔

مگر اس سے صارفین کے ذہن میں یہ الجھن پیدا ہوسکتی ہے کہ آخر جب کسی گروپ چیٹ کو میوٹ کیا گیا ہے تو پھر اس سے مخصوص نوٹیفکیشنز کیوں موصول ہو رہے ہیں۔

اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر 2 طرح سے کام کرے گا، ایک طریقے میں تمام گروپس میسجز سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ دوسرے طریقے میں مخصوص میسجز کے نوٹیفکیشن موصول ہوں گے جو آپ کے لیے اہم ہوں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو اسے کب تک تمام افراد کے لیے پیش کیا جاتا ہے، یہ کہنا مشکل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More