بالی وڈ کی وہ پانچ بڑی فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

اردو نیوز  |  Nov 11, 2024

بالی وُڈ فلم انڈسٹری کے لیے رواں سال شاندار ثابت ہو رہا ہے۔

شاہ رخ خان، شردھا کپور، پربھاس اور اجے دیوگن سمیت دیگر اداکاروں کی ایسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جنہوں نے نہ صرف بالی وُڈ کے مداحوں کو تفریح فراہم کی بلکہ باکس آفس پر بھی کامیاب رہیں۔

جہاں شردھا کپور کی ’ستری 2‘ نے 874 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا وہیں شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘ نے 470 کروڑ روپے، ’پٹھان‘ نے ایک ہزار 50 کروڑ روپے جبکہ ’جوان‘ نے 1148 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

ان کے علاوہ پرباس کی فلم ’کالکی‘ نے 1200 کروڑ روپے کمائے جبکہ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم ایگین‘ نے بھی آٹھ دنوں میں 270 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔

آئیے نظر ڈالتے ہیں پانچ ایسی فلموں پر جن کی ریلیز کا شائقین انتطار کر رہے ہٰیں۔

’جولی ایل ایل بی 3‘اکشے کمار کی ’جولی ایل ایل بی 3‘ ایک مزاحیہ فلم ہے جس کے ہدایتکار سبھاش کپور ہیں۔

یہ جولی ایل ایل بی سیریز کی تیسری فلم جس میں اکشے کمار، ارشد وارثی، ہُما قریشی، امریتا راؤ اور سوربھ شکلا اس سے پہلے ریلیز ہوئے ہوئے فلم کے حصوں میں ادا کیے گئے کرداروں میں واپس نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ اجمیر اور راجستھان کے مقامات پر کی گئی ہے اور یہ 10 اپریل 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔

’ستارے زمین پر‘’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس کا فلم بین شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس فلم کے ذریعے عامر خان دو برسوں بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔

فلموں کے ڈیٹا بیس کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی کے مطابق ’ستارے زمین پر‘ 2018 میں ریلیز ہوئی ہسپانوی فلم ’کیمپیونس‘ (چیمپیئنز) کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں عامر خان، جینیلیا دیش مکھ اور درشیل سفاری شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے۔

’ستارے زمین پر‘ رواں برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

ریڈ 2’ریڈ 2‘ اجے دیوگن کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے۔

اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں اجے دیوگن کے علاوہ وانی کپور اور رتیش دیش مکھ شامل ہیں۔

اس فلم کے پہلے پارٹ کی کہانی ایک ایسے انکم ٹیکس افسر (اجے دیوگن) کے گرد گھومتی ہے جو منی لانڈرنگ اور کالے دھن میں ملوث طاقتور شخصیت کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔

اس سے قبل ’ریڈ 2‘ کی ریلیز ڈیٹ رواں ماہ کی 15 تاریخ تھی، تاہم اب یہ فلم آئندہ برس 21 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

دھڑک 2تریپتی دیمری اور سدھارتھ چترویدی کی فلم ’دھڑک 2‘ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جس کی کہانی شازیہ اقبال نے تحریر کی ہے۔

یہ فلم 2018 میں ریلز ہونے والی جھانوی کپور کی فلم ’دھڑک‘ کا سیکوئل ہے۔

’دھڑک 2‘ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو ریلیز کی جانا تھی، تاہم اب یہ آئندہ سال فروری کی 21 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

دیواشاہد کپور اور پوجا ہیگڑے کی فلم ’دیوا‘ کے ہدایت کار روشن اینڈریو ہیں۔

اس فلم کے ذریعے ملیالم انڈسٹری کے ایکٹر پریم پرکاش کے بیٹے بوبی اور سنجے نے بطور سکرین رائٹر ہندی سنیما میں ڈیبیو کیا ہے۔

یہ فلم ’زی سٹوڈیوز‘ اور ’راج کپور فلم‘ کی مشترکہ پیش کش ہے۔

85 کروڑ انڈین روپے کی لاگت سے بنائی گئی فلم ’دیوا‘ آئندہ سال فروری کی 14 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More