مریم نواز کی طبعیت کو اچانک کیا ہوا؟ اسپتال منتقل کردیا گیا

ہماری ویب  |  Nov 04, 2024

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کی لندن روانگی مؤخر کردی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی طبیعت بگڑنے پر انہیں شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں گلے کے انفیکشن کی شکایت ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت مریم نواز کو آج رات لندن روانہ ہونا تھا، تاہم اب ان کی بیرون ملک روانگی طبی ماہرین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد ہی سفر کے قابل ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More