پاکستانی نوجوان کو آٹومیشن انڈسٹری میں نمایاں خدمات پر یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

ہم نیوز  |  Nov 03, 2024

پاکستانی نژاد نوجوان صنعتکار اور کاروباری شخصیت محمد ذیشان شہزاد کو متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے اعزازی گولڈن ویزا سے نوازا گیا ہے۔

محمد ذیشان کو گولڈن ویزا آٹومیشن انڈسٹری میں نمایاں خدمات پر دیا گیا ، امارات کی طرف سے اعزازی گولڈن ویزا کا اجرا پاکستانی صنعتکاروں پر یو اے ای کے اعتماد کا مظہر ہے جو عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے فروغ اور پائیدار ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

کبری خان اور صبور علی کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

محمد ذیشان شہزاد نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعزازی گولڈن ویزا میرے لیے اعزاز ہے اور یہ  یو اے ای اور پاکستان کے کاروباری منظر نامے میں سرمایہ کاری کے لئے موجود بے شمار مواقعوں کا ثبوت بھی ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More