ایران کو اسرائیل کے حملوں کا جواب نہیں دینا چاہیے: پینٹاگون

اردو نیوز  |  Oct 27, 2024

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ایران میں فوجی تنصیبات پر حملوں کا جواب نہ دے۔

خبر رساں ادارے  روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت میں خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

ایک بیان میں لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ’ایران کو اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے اور حملوں کے اس تبادلے کا اختتام کا ہونا چاہیے۔‘

دوسری جانب سنیچر کو ایران نے خبردار کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے فضائی حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔ اسرائیلی حملوں میں کم سے کم چار فوجی ہلاک ہوئے۔

سنیچر کو اسرائیل نے کہا تھا کہ اگر ایران نے اُس کے فضائی حملوں کے جواب میں کارروائی کی تو اسے ’بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘

اسرائیل نے ایران پر میزائل داغنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ متعدد علاقوں میں فوجی تنصیبات اور میزائل کی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔ 

ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے بتایا تھا کہ دارالحکومت تہران کے قریب شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہران کے اطراف میں کم از کم چھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ فضائی دفاعی سسٹم کی جوابی کارروائی سے بھی دھماکے سُنے گئے۔

ادھر امریکہ، برطانیہ اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے تاکہ پرتشدد کارروائی کے اس جوابی سلسلے کو ختم کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More