ایپل کا سستا ترین آئی فون کب متعارف کرایا جائے گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Oct 24, 2024

ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کی تیاری کے حوالے سے کافی عرصے سے رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔ اب ایک نئی لیک میں بتایا گیا کہ ایپل کا سستا ترین آئی فون کب متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

لیک کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کو 2025 کی اولین سہ ماہی کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔ آئی فون ایس ای (2022) کی جگہ لینے والے نئے آئی فون کا ڈیزائن بھی پہلے سے مختلف ہونے کا امکان ہے۔

مختلف لیکس کے مطابق یہ نیا آئی فون ایس ای بنیادی طور پر آئی فون 14کے ڈیزائن پر مبنی ہوگا یعنی اس میں ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ اس میں فیس آئی ڈی کے آپشن کا اضافہ کیا جائے گا۔

نئی لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون ایس ای 4 کی پروڈکشن دسمبر میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

ایپل کی ڈیوائسز کے حوالے سے درست لیکس کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو نے بتایا کہ دسمبر میں پروڈکشن شروع کی جائے گی اور مارچ تک اسے صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 کے بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا ہوسکتا ہے۔ اسی طرح گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں اس کا ڈسپلے بڑا ہوگا اور فون میں 6.06 انچ کی اسکرین دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ابھی آئی فون ایس ای (2022) اس کمپنی کا سستا ترین فون ہے، جو 429 ڈالرز میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More