ایپل انٹیلی جنس فیچر کب متعارف کرائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Oct 24, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ ہفتے اپنا بالکل نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے لیکن آئی فون صارفین کو ان نئے اے آئی فیچرز تک رسائی کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

صارفین ایپل انٹیلی جنس کو 28 اکتوبر کو آئی او ایس 18.1 متعارف کرائے جانے کے بعد انسٹال کر سکیں گے لیکن مانگ بڑھ جانے کی وجہ سے عین ممکن ہے صارفین کو اس کے لیے انتظار کرنا پڑے۔

تاہم، اس وقت ٹیکنالوجی ماہرین اس فیچر کا بِیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں جو پیر کے روز پیش کیا گیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے عموماً اپنی آئی او ایس اپ ڈیٹس کا بِیٹا ورژن جاری کیا جاتا ہے تاکہ ڈیویلپرز اس کے حتمی ورژن کے اجراء سے قبل اس میں موجود نقوص کی نشان دہی کر سکیں۔

صارفین آئی او ایس 18.1 آر سی بِیٹا کے ڈاؤن ہونے کا آپشن سیٹنگز میں جا کر دیکھ سکتے ہیں، جو بعد ازاں ان کے فون میں ایپل انٹیلیجنس اور سِری کے لیے ایک نیا آپشن بنا دے گا۔

ایپل نے اپنے آے آئی پروڈکٹ کے ساتھ متعدد نئے فیچر کی رُونمائی ستمبر میں منعقد ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More