سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی کی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دیں

ہم نیوز  |  Oct 23, 2024

سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ پُرسکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹراپارٹی انتخابات نظرثانی کی درخواست خارج کر دی

جسٹس منصور علی شاہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آئینی کیسز آئینی بینچ سنیں گے ، جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس اہم آئینی بینچ ہی سنے گا۔

واضح رہے کہ وزارت پیٹرولیم کے 7 ملازمین نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More