صرف دو ماہ پہلے ہی بالی وُڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور ’ستری ٹو‘ کی شاندار کامیابی کے ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس مرتبہ ان کی پہچان تو ظاہر ہوگئی ہے کہ وہ کس فلم میں نظر آئیں گی, تاہم ان کے کردار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔شردھا کپور کی ریلیز ہونے والی آخری فلم نے جہاں باکس آفس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہیں اب سب کی نظریں ان کi آئندہ آنے والی فلم پر مرکوز ہیں کہ مستقبل میں وہ کون سی فلم میں کس اداکار کے ساتھ دکھائی دیں گی.اس حوالے سے شردھا کپور نے تاحال اس خبر کی ترید یا تصدیق نہیں کی۔ اطلاعات کے مطابق شردھا کپور ’دھوم 4‘ میں رنبیر کپور کے ہمراہ نظر آسکتی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ خبروں میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ شردھا کپور تیلگو فلم ’پُشپا 2‘ میں الو ارجن کے ہمراہ نظر آئیں گی۔فلم بینوں کی اکثریت 2021 میں الو ارجن کی اداکاری سے متاثر ہوئی تھی جب انہوں نے ’پشپا‘ میں پشپا راج کا کرادار نبھایا تھا۔’پُشپا‘ میں سامنتھا روتھ پربھو کا آئٹم سانگ ’اُو اُو انتوا اُو اُو انتوا‘ کو کافی پذیرائی ملی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Koimoi.com (@koimoi)اطلاعات کے مطابق ’پُشپا 2‘ میں شردھا کپور آئٹم سانگ میں نظر آئیں گی جبکہ اس سے قبل خبر یہ سامنے آئی تھی کہ دیشا پٹنی آئٹم سانگ میں نظر آئیں گی۔شردھا کپور کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کو دیکھ کر لگ ایسا ہی رہا ہے کہ ’پُشپا 2‘ میں شردھا کپور آئٹم سانگ میں پرفارم کریں گی۔فلم بینوں میں سے بعض کا خیال ہے کہ شردھا کپور اس کرادر کے لیے بہترین امیدوار ہیں جبکہ کچھ سمجھتے ہیں کہ وہ سامنتھا روتھ پربھو کی جگہ نہیں لے سکیں گی۔