کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی ڈکیتی: ایک اہم گرفتاری کے بعد پولیس کو انڈین پنجاب میں مقیم ملزم کی تلاش

بی بی سی اردو  |  Jan 17, 2026

Peel Regional Policeپولیس نے مفرور نوجوان کو گرفتار کرکے اس کی شناخت ارسلان چوہدری کے نام سے کی ہے

17 اپریل 2023 کو ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں فلمی انداز میں ایک بڑی چوری ہوئی تھی۔ اس واردات میں تقریباً 400 کلوگرام سونا اور 25 لاکھ کینیڈین ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی چرائی گئی تھی۔

اس کیس میں پیل پولیس نے ایک اہم گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

پیل پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت 43 سالہ ارسلان چوہدری کے نام سے ہوئی ہے، جس کا کوئی مستقل پتا نہیں ہے۔

انھیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دبئی سے ٹورنٹو پہنچے۔ ان پر پانچ ہزار ڈالر سے زائد کی چوری، جرائم سے حاصل شدہ جائیداد پر قبضے اور سنگین جرم کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پیل پولیس نے بتایا ہے کہ اب تک اس چوری سے جڑے دس افراد کی شناخت کی جا چکی ہے، جن پر 21 سے زائد الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ دو افراد اب بھی مفرور ہیں جن میں ایک انڈین پنجاب سے تعلق رکھنے والا نوجوان بھی شامل ہے۔

پولیس نے اس واردات کی تحقیقات کے لیے باقاعدہ آپریشن 24 کے (کیریٹ) 2023 سے شروع کیا ہوا ہے۔

Peel Regional Policeچودھری پر 5000 ڈالر سے زیادہ کی چوری سمیت سنگین جرم کرنے کی سازش کا الزام لگایا گیا تھاچوری فلمی انداز میں کی گئی

یہ چوری کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی وارداتوں میں سے ایک قرار دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک شخص ٹرک لے کر کارگو ایریا میں داخل ہوا اور جعلی ایئرویز بل دکھا کر حکام کو دھوکہ دیا۔

ایئر وے بل ایک دستاویز ہے جو ایک کورئیر کمپنی کی طرف سے جاری کی جاتی ہے جس میں شپمنٹ کی تفصیلات ہوتی ہیں۔

حکام نے اسی بل کی بنیاد پر سونا اور کرنسی ٹرک میں لاد دی، جسے ڈرائیور لے کر فرار ہوگیا۔ بعد میں تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ بل جعلی تھا۔

Peel Regional Police/YTاس ٹرک میں سونا اور نقدی لاد کر ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا (فائل فوٹو)

پیل پولیس کے مطابق اس واردات میں شامل کچھ سونا پگھلا دیا گیا ہے اور کچھ ملک سے باہر منتقل ہو چکا ہے، جسے واپس لانا پولیس کے لیے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

تازہ گرفتاری کے باوجود کوئی بڑی رقم یا سونا برآمد نہیں ہوا۔ پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

’دولت کی دیوی‘: چینی خاتون نے فراڈ کے ذریعے اربوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی کیسے حاصل کی اور ان کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟’بزرگ ہستی‘ کا مبینہ فراڈ: برطانیہ پلٹ خاندان بیمار بیٹیوں کے علاج کی تلاش میں کروڑوں روپے کھو بیٹھابلند و بالا چمکتی عمارتیں اور فراڈ کی داستانیں: فریب کی بنیاد پر تعمیر کیے گئے شہر میں بی بی سی نے کیا دیکھا؟شمالی کوریا کے ہیکرز نے تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹو چوری کیسے یقینی بنائی؟

اس کیس میں دو افراد کی تلاش جاری ہے جن میں ایک 33 سالہ انڈین نژاد نوجوان سِمرن پریت پنیسر اور دوسرا 36 سالہ پرساتھ پرملِنگم شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق برامپٹن سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنیسر اس وقت انڈیا کے پنجاب صوبے میں موجود ہیں۔ ایئر کینیڈا کے سابق ملازم اور کارگو سیکشن کے مینیجر پر الزام ہے کہ وہ واردات کے بعد کینیڈا سے فرار ہوگئے تھے۔

اس کیس میں ایک اور شخص 54 سالہ پرَمپال سدھو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو کارگو سیکشن میں ملازم تھے۔

Getty Imagesلندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے قریب برنکس میٹ ڈپو کی ڈکیتی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی ڈکیتی تھیصدی کی سب سے بڑی چوری

بی بی سی کی صحافی نادین یوسف کے مطابق کینیڈا میں سونے کی چوریوں کی ایک تاریخ رہی ہے لیکن کوئی بھی واردات برطانیہ میں 1983 کی مشہور برِنکس-میٹ ڈکیتی کے قریب نہیں پہنچتی۔

اس واردات میں 2 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا سونا چرایا گیا تھا، جس کی قیمت آج کے حساب سے تقریباً 11 کروڑ 20 لاکھپاؤنڈ یا 18 کروڑ 80 لاکھ کروڑ کینیڈین ڈالر بنتی ہے۔

یہ ڈکیتی اس وقت ہوئی جب چھ مسلح افراد لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب برِنکس-میٹ ڈپو میں داخل ہوئے۔ انھیں اندر موجود ایک سکیورٹی گارڈ نے مدد فراہم کی تھی۔ ان کی توقع تھی کہ وہاں بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی ملے گی، لیکن اس کے بجائے ان کے ہاتھ سونا، ہیرے اور نقدی ہاتھ لگ گئی۔

اس واردات کے بعد پولیس کو ملزمان تک پہنچنے کے لیے طویل جدوجہد کرنی پڑی۔ کئی قتل اور خودکشیاں بھی اس ڈکیتی سے جوڑی جاتی ہیں۔ زیادہ تر سونا کبھی برآمد نہ ہو سکا اور اصل چھ ملزمان میں سے چار کو سزا نہیں ملی۔

یہ واردات اس وقت دنیا کی سب سے بڑی چوریوں میں شمار ہوئی اور اس نے برطانوی عوام اور پولیس پر دیرپا اثرات چھوڑے۔ ایک بی بی سی ڈرامے میں کہا گیا تھا کہ ’اگر آپ نے 1984 کے بعد برطانیہ میں سونے کے زیورات خریدے ہیں تو امکان ہے کہ ان میں برِنکس-میٹ کا سونا شامل ہو۔‘

بلند و بالا چمکتی عمارتیں اور فراڈ کی داستانیں: فریب کی بنیاد پر تعمیر کیے گئے شہر میں بی بی سی نے کیا دیکھا؟امریکہ میں بڑے بڑوں سے فراڈ کر کے ’ارب پتی‘ بننے والی امریکی خاتون کو 11 سال قید کی سزا ’دولت کی دیوی‘: چینی خاتون نے فراڈ کے ذریعے اربوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی کیسے حاصل کی اور ان کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟’آپریشن پُشکن‘: یورپ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی کتابوں کی ’سب سے بڑی چوری‘ کے پیچھے کون ہے؟ایک گھنٹے میں 23 کروڑ ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے غائب: انڈیا میں کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی چوری کا معمہڈرل مشین کی مدد سے ہونے والی تین کروڑ یورو چوری کی واردات: ’اوشن الیون کی طرز پر ہوئی چوری پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More