الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ سے متعلق جیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب

ہم نیوز  |  Oct 22, 2024

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اڈیالہ جیل میں انٹرنیٹ سے متعلق پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔

سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اڈیالہ جیل حکام الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

جیل حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارا انٹرنیٹ کا نظام ٹھیک نہیں ہوا۔ جس پر پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوتا اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی گئی۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کن حالات میں ہیں اس پر حکم دینا ہمارا اختیار نہیں۔ اور ہم آپ کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا سکتے۔ ہم نے کیس میں فرد جرم عائد کرنی ہے۔

پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کلائنٹ سے ہدایت لینا ہمارا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا، وزیر اعظم

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم کیس میں ایک بار جیل میں چارج فریم کر چکے ہیں اور ہائیکورٹ نے کہا کہ دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے جیل انٹرنیٹ سے متعلق رپورٹ پی ٹی اے سے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More