واٹس ایپ کون سا نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟

سچ ٹی وی  |  Oct 20, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ کی اس بِیٹا اپ ڈیٹ میں میٹا اے آئی کے لیے چیٹ میموری فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس کا مقصد صارف کی چیٹ بوٹ کی گفتگو مزید مخصوص کرنا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس چیٹ موڈ کا اعلان کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین میٹا اے آئی کے ساتھ ٹائپنگ کے بجائے بول کر بات کر سکیں گے۔ اب یہ نیا چیٹ میموری فیچر اس سہولت کو مزید آگے بڑھائے گا۔

میٹا اے آئی کا چیٹ میموری فیچر خود بخود ان تفصیلات کو یاد کرے گا جو صارف نے واٹس ایپ پر شیئر کی ہوں گی۔ ان معلومات میں صارف کا سبزی خور ہونا، سالگرہ، منتخب شدہ گفتگو کا طریقہ کار اور یہاں تک کہ مشاغل وغیرہ شامل ہوسکتی ہے۔

ان تفصیلات کو یاد کر کے میٹا اے آئی اس سے متعلقہ تجاویز پیش کر سکتا ہے جو صارف سے زیادہ مطابقت رکھتی ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More