”آنر“ کا ایک اور سستا اور معیاری فون پیش

سچ ٹی وی  |  Oct 18, 2024

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے ”ایکس 7 سی“ کو متعارف کرادیا، جسے فیچرز اور قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

’آنر: ایکس 7 سی‘ کو 7۔6 انچ اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے حامل میجک او ایس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

واٹر اینڈ ڈسٹ پروف موبائل کو کمپنی نے 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں۔

”آنر: ایکس 7 سی“ کے بیک پر مین کیمرا 108 اور دوسرا 2 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو نئے اور بہترین ٹیکنالوجی فیچرز سے لیس کردیا گیا ہے۔

فون میں ایک دلچسپ فیچر بھی دیا گیا ہے، صارف جیسے ہی سیلفی کیمرا استعمال کرے گا اور اگر اس دوران کوئی کال، میسیج یا سسٹم کا کوئی دوسرا نوٹی فکیشن آئے گا تو بھی وہ پاپ اپ کی صورت میں اسکرین پر نظر آئے گا، تاہم سیلفی کیمرا اپنا کام کرتا رہے گا۔

’آنر: ایکس 7 سی‘ کو 600 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 35 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم فون کو بعض ممالک میں 5200 ایم اے ایچ بیٹری کے سستے ماڈیول میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

فون کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی پاکستانی قیمت 67 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ 6 جی بی ماڈیول کی قیمت 60 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More