پاکستان کے دو بائولر انگلینڈ کی 20 وکٹیں لے اڑے

ہم نیوز  |  Oct 18, 2024

پاکستان کے دو بائولر انگلینڈ کی 20 وکٹیں لے اڑے، پا کستان لگاتار 6 ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

ساجد خان نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

اس طرح نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسری جانب شان مسعود کو بطور کپتان 6 ناکامیوں کے بعد پہلی کامیابی حاصل ہوئی۔

نعمان اور ساجد خان کی شاندار بائولنگ، پاکستان دوسرا ٹیسٹ 152 رنز سے جیت گیا

پا کستان اس سے قبل آسٹریلیا سے 3، بنگلہ دیش سے 2 اور انگلینڈ سے ایک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے، پا کستان 6 سال بعد انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ ہرانے میں کامیاب ہوا۔

اس سے قبل پا کستان نے مئی 2018 میں لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی، موجودہ پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی 2018 کا ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم میں شامل نہیں تھا۔

پاکستان نے 2021 کے بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ جیتا ہے، پاکستان نے فروری 2021 میں جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ میں ہرایا تھا، یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم میں شامل اسپنرز نے پوری انگلش ٹیم کو بیٹنگ میں بے بس کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More