دوسرا ٹیسٹ میچ ، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، طویل انتظار کے بعد ہوم ٹیسٹ جیتنے کی امید

ہم نیوز  |  Oct 18, 2024

دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی طویل انتظار کے بعد ہوم ٹیسٹ جیتنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

پاکستان انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل چکا ہے، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغازکیا۔

آغاز میں ہی انگلینڈ کی ٹیم کو ایک نقصان اٹھانا پڑ گیا، 37 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ اولی پوپ کی گری، وہ 22 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ساجد خان 24 سال بعد ہوم گرائونڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے آف اسپنر بن گئے

انگلینڈ کا مجموعی اسکور 44 ہوا تھا کہ جوروٹ 18 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔

انگلینڈ نے اب تک 56 رنز بنائے ہیں اور اسے میچ جیتنے کے لئے مزید 241 رنز کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو چھ وکٹوں کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More