پٹرول کی قیمت برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے لٹر مہنگا کردیا گیا

ہم نیوز  |  Oct 16, 2024

حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرول کی فی لٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے برقراررکھی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا،ڈیزل کی نئی قیمت 251روپے29پیسے ہوگئی،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے  مطابق قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ہوگا۔

عمران خان ہشاش بشاش ہیں،بلڈپریشر نارمل ہے،میڈیکل رپورٹ

دوسری جانب ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63898 بیرل ریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63376 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

فیسکو کا گرین میٹرز کی تنصیب 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

اسی طرح 30 ستمبر کوختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3039 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 3029 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30464 بیرل، پی پی ایل 10275 بیرل، ماڑی گیس 1057 اور پی او ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4189 بیرل ریکارڈ کی گئی ۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب

اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 665، پی پی ایل 571، ماڑی گیس 915 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 62 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More