پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

ہم نیوز  |  Oct 15, 2024

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ رواں سال کوئٹہ سے پولیو کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 17، سندھ سے 10 اور خیبر پختونخوا سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

کوئٹہ سے تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال کوئٹہ میں متاثرہ بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ ملک بھر میں رواں سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 33 ہو گئی۔

این ای او سی کے مطابق پولیو وائرس اور کیسز کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں 28 اکتوبر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More