موبائل سمز کی بندش سے متعلق اہم خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Oct 14, 2024

پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ کل سے کونسی موبائل فون سمز بند کردی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں پی ٹی اےکا کہنا ہے کہ کل سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی، غیرقانونی سمز کے خلاف پی ٹی اے کا آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کے لیے 15 اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی، مہلت کے آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سمز ٹرانسفر کرانے کیلیے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے، فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت،اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازمی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے دوسرے مرحلے میں2017سے پہلے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرچکا ہے۔ پی ٹی اے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری تقریبا70ہزار سمز بھی بلاک کرچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More