سائنسدانوں نے زمین سے دو گنا بڑا حیران کن سیارہ دریافت کرلیا

سچ ٹی وی  |  Oct 14, 2024

سائنسدانوں نے زمین سے دو گنا بڑا اور تین گنا وزنی گرم آبی بخارات پر مشتمل سیارہ دریافت کر لیا۔

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (JWST) کے نئے مشاہدات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک اجنبی سیارہ ایک گرم بھاپ کے غلاف میں لپٹا ہوا ہے، زمین سے تقریباً 100 نوری سال کے فاصلے پر واقع سیارے کو فی الحال GJ 9827 d کا نام دیا گیا ہے۔

ناسا کی رپورٹ کے مطابق یہ سیارہ زمین کے سائز سے تقریباً دو گنا بڑا اور ہمارے سیارے سے تین گنا زیادہ وزنی ہے جس کا ماحول تقریباً مکمل طور پر پانی کے گرم بخارات پر مشتمل ہے۔

یونیورسٹی آف مشی گن کے سابق طالب علم اور ناسا کی ٹیم کے رکن ایشان راول کا کہنا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ ہم کچھ ایسا دیکھ رہے ہیں، سیارہ زیادہ تر گرم پانی کے بخارات سے بنا ہوا معلوم ہوتا ہے، جسے ہم 'بھاپ کی دنیا' Steam Wrold کہہ رہے ہیں۔

ایشان راول کے مطابق یہ سیارہ زمین کی طرح زندگی کے لیے قابل رہائش نہیں ہے لیکن یہ چھوٹے سیاروں کے مطالعے میں مدد دے سکتا ہے جو زمین اور نیپچون کے سائز کے درمیان ہیں اور قابل رہائش ہیں۔

ماہرین فلکیات طویل عرصے سے فرض کرتے آئے ہیں کہ GJ 9827 d جیسے 'بھاپ کی دنیا' کے سیارے موجود ہو سکتے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ایسا کوئی سیارہ مشاہدے میں آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More