سابق ٹیسٹ کرکٹر نے لیجنڈری کپتان عمران خان کے ساتھ ایک خوبصورت یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے فیصل اقبال نے ماضی کی ایک بہترین یاد پوسٹ کرتے ہوئے سابق کپتان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔
تصویر میں وہ عمران خان سے ہاتھ ملاتے اور ان سے تحفہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ، "سالگرہ مبارک پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور ہمارے ورلڈ کپ چیمپئن، لیجنڈری کرکٹر عمران خان کو"۔
واضح رہے سابق کپتان عمران خان اس سال 72 برس کے ہوگئے ہیں۔