فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کب ہوگی، سیکرٹری آئی ٹی کا بیان آگیا

سچ ٹی وی  |  Oct 01, 2024

سیکرٹری آئی ٹی نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ ملک میں فائیو جی اسپکٹرم کی نیلامی آئندہ سال ہوگی جبکہ قائمہ کمیٹی نے لیز یا کرائے پر دی گئی پی ٹی سی ایل کی تمام پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

سید امین الحق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری آئی ٹی نے بریفنگ میں بتایا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی آئندہ سال ہوگی۔ فائیو جی کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات لی گئی ہیں۔ کنسلٹنٹ بتائے گا کہ کتنے لائسنس نیلام ہوں گے اور کتنی کمپنیوں کو اسپیکٹرم ملے گا۔

سیکرٹری نے بتایا کوشش کررہے ہیں جلد سے جلد ہمیں لائسنس مل جائے چند ایریاز میں جلد سروس شروع کردینگے۔ فائیو جی کے لیے ٹیلی کام کمپنیز نے آلات اپ گریڈ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ڈاکٹرمختاربھرتھ نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی سی ایل نے کتنی پراپرٹیز لیز پر دے رکھی ہیں۔پی ٹی سی ایل کی زمین پر پٹرول پمپ اور پلازے بنے ہوئے ہیں۔

پی ٹی سی ایل حکام نے بتایا پی ٹی سی ایل کے باسٹھ فیصد شیئرحکومت اور چھبیس فیصد اتصالات گروپ کے پاس ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کی لیز یا کرائے پر دی گئی تمام پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More