سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

سچ ٹی وی  |  Oct 01, 2024

سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہو گیا، آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 600 روپے کم ہوا ہے۔

اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہو گئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 647 ڈالرز ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More