بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے موضوع بحث رہی ہے۔ اداکار کا بالی وڈ میں متعدد اداکاراؤں سے تعلق رہا ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب سلمان خان کی شادی کے کارڈز تیار ہو گئے، لیکن انہوں نے اسے منسوخ کردیا۔انڈین میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ صومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان پائپ کے ذریعے چڑھ کر ان کے کمرے میں ملنے آتے تھے۔سلمان خان اپنی سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی سے شادی کرنے والے تھے لیکن اداکارہ نے انہیں صومی علی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس وقت سلمان سنگیتا کو ڈیٹ کر رہے تھے اور ان کی شادی کے کارڈز بھی تیار تھے۔ حال ہی میں صومی علی نے اس دن ہونے والے واقعے کا انکشاف کیا۔صومی علی نے کہا کہ ’میں اس وقت ونڈیاچل میں رہتی تھی۔ سلمان پائپوں سے چڑھ کر میری کھڑکی سے میرے کمرے میں آتے تھے۔ مجھے سلمان کا یہ عمل بہت رومانوی لگا۔ یہ دو بیڈروم کا اپارٹمنٹ تھا۔‘انٹرویو میں آگے بڑھتے ہوئے صومی علی نے بتایا کہ کیسے سلمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’ایک دن سلمان ان سے ملنے ان کے کمرے میں آئے۔ دونوں اپنے کمرے میں ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کر رہے تھے جب سنگیتا نے دروازہ کھولا اور سلمان کو دیکھا اور کہا کہ بہت ہو گیا تمہیں دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ سلمان نے مجھ سے 10 منٹ کا وقت مانگا اور میں نے سوچا کہ وہ مجھ سے رشتہ توڑ لے گا اور سنگیتا سے شادی کر لے گا کیونکہ شادی کے کارڈز تیار ہو چکے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس سلمان 10 منٹ بعد واپس آئے اور بتایا کہ انہوں نے سنگیتا سے بریک اپ کر لیا ہے، اور وہ میرے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ میں نے اسے اپنی خوش قسمت سمجھا۔‘صومی علی کا کہنا تھا کہ ’جب ہم ایک ساتھ اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے تو میں نے سلمان خان کو بتایا کہ میں ان سے شادی کرنے کے لیے انڈیا آئی ہوں اور میری اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے مجھے بتایا کہ ان کی پہلے ہی سے ایک گرل فرینڈ ہے۔ میں نے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم ساتھ رہیں گے۔ یہ وہ خواب ہے جو میں نے دیکھا تھا لیکن میں ایک بے وقوف تھی جو سلمان کے لیے انڈیا آئی۔‘اسی انٹرویو میں صومی علی نے بتایا کہ جب سلمان خان فلم ہم دل دے چکے صنم کی شوٹنگ کر رہے تھے تو انہوں نے ان کی کالز لینا بند کر دیں۔ تو اداکارہ نے فلم ڈائریکٹر کو فون کیا اور سلمان کے بارے میں پوچھا۔ ہدایت کار نے بتایا کہ وہ شوٹنگ میں مصروف تھے لیکن جیسے ہی صومی علی نے ان سے سوالات کرنا شروع کیے تو ان کے پاس ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔