کبھی میں کبھی تُم: ’ناظرین کا ردعمل بتاتا ہے کہ ہم کرداروں کو کتنی سچائی سے نبھا رہے ہیں‘

بی بی سی اردو  |  Sep 19, 2024

BBCاس ڈرامے کی بڑھتی مقبولیت کے بیچ سوشل میڈیا پر کئی ایسی میمز وائرل ہو رہی ہیں جن میں عدیل اور رُباب کے منفی کرداروں سے نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے

’مِس رباب، مصطفیٰ پر الزام لگا کر آپ نے اچھا نہیں کیا، میرے پاس بطور ثبوت ویڈیو ہے کہ آپ نے پیسے رکھے ہیں۔۔۔‘

ڈرامہ سیئریل ’کبھی میں کبھی تُم‘ میں رُباب کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ گذشتہ دنوں اپنے اِنسٹاگرام پر موصول ہونے والے ایک میسج کے بارے میں بی بی سی کو بتا رہی تھیں۔

ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ چند ہفتوں نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں بھی ٹرینڈ کرتا رہا ہے۔ اس ڈرامے میں اداکار عماد عرفانی عدیل کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ نعیمہ بٹ رُباب کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے میں اِن دونوں کرداروں کو منفی پیرائے میں دکھایا گیا ہے۔

اس ڈرامے کی بڑھتی مقبولیت کے بیچ سوشل میڈیا پر کئی ایسی میمز وائرل ہو رہی ہیں جن میں عدیل اور رُباب کے منفی کرداروں سے نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں نعیمہ اور عماد نے اپنے کرداروں کے اِسی پہلو پر گفتگو کی ہے۔ عماد کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ناظرین کی جانب سے منفی کرداروں پر ملنے والا ردعمل کچھ خاص اہمیت نہیں رکھتا بلکہ ’یہ اس بات کا اظہار ہے کہ ہم اس ڈرامے میں اپنے کرداروں کو کتنی سچائی سے نبھا رہے ہیں۔‘

تاہم منفی کرداروں پر تنقید کرنے والوں کے علاوہ بہت سے ایسے ناظرین بھی ہیں عماد اور نعمیہ کی جاندار اداکاری پر انھیں داد دے رہے ہیں۔

عماد عرفانی کہتے ہیں کہ اُن کے کردار عدیل کو لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔ ’عدیل اور رُباب کو نفرت سے زیادہ پیار ملا ہے۔ ہم جہاں بھی جا رہے ہیں لوگ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی مجھے بہت پیار مل رہا ہے۔‘

جبکہ نعیمہ کہتی ہیں کہ ’مجھے تو بہت پیار مل رہا ہے۔ رباب کو بھی بہت پیار مل رہا ہے۔ میں گِن سکتی ہوں، دو چار میسجز جس میں لوگوں نے سوشل میڈیا پر رباب کے کردار سے نفرت کا اظہار کیا ہے۔ ایسے لوگ زیادہ نہیں بلکہ لوگ تو رباب کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔‘

’کبھی میں کبھی تم‘ کے سین میں موجود فن پارے ’آرٹسٹ کی اجازت کے بغیر استعمال کیے گئے‘’پیسہ ڈبل کرنے کا جھانسہ‘: آسام میں سٹاک ٹریڈنگ کے نام پر ’اربوں روپے کا فراڈ‘، اداکارہ گرفتارہیرا منڈی: سنجے لیلا بھنسالی کی نئی سیریز پر اہل لاہور کو اتنا غصہ کیوں ہے؟امبانی کے بیٹے کی شادی: ’پاکستان سے آئے‘ مہمان پولارڈ کی شرکت پر بعض فینز ناراض

نعیمہ بٹ نے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے پہلے پاکستانی ڈرامے ’عہدِوفا‘، ’فراڈ‘ اور ’جندو‘ میں مختلف کردار ادا کیے ہیں۔ اس کے علاوہوہ پاکستان اور نیویارک میں تھیٹر سے وابستہ رہی ہیں۔

جبکہ عماد عرفانی کو اداکاری کی دنیا میں قدم رکھے ہوئے دس سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ البتہ انھوں نے چار سال کے وقفے کے بعد ایک دفعہ پھر ٹیلیویژن سکرین کا رُخ کیا ہے۔ ڈرامہ سیریل ’جان ِجہاں‘ میں تیمور کا کردار ادا کرنے کہ بعد اس وقت وہ بطور عدیل سکرین پر نظر آ رہے ہیں۔

ناظرین ناصرف عماد اور نعیمہ کی اداکاری بلکہ اُن کے کپڑوں میں بھی کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔ عماد نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے ڈرامے میں ’اپنی لُک خود ڈیزائن کی۔‘

وہ کہتے ہیں ’سکرپٹ میں بہت واضح الفاظ میں فرحت اشتیاق نے لکھا تھا کہ عدیل سب سے الگ تھلگ ہے۔ جب میں نے ڈائریکٹر بدر محمود کے ساتھ اس کردار کو ڈسکس کیا تو انھوں نے میرے ساتھ کچھ ریفرینس شیئر کیے۔ عدیل کی وارڈروب بھی میں نے خود ڈیزائن کی ہے۔‘

البتہ نعیمہ کا کہنا ہے کہ اُن کے کپڑے اور سٹائلنگ ’اجتماعی محنت‘ کا نتیجہ تھا۔ ’مگر آخری فیصلہ میرا ہوتا تھا، اپنی کافی زیادہ چیزیں میں نے خود ڈیزائن کی ہیں۔‘

’میرے اپنے بال ہیں تو مجھے اندازہ ہے کہ انھیں کس طرح سٹائل کرنا چاہیے۔ کبھی میں کبھی تم کے ناظرین نے نعیمہ کے لمبے بالوں کو کافی پسند کیا۔ عموماً سکرین پر خواتین کے منفی کرداروں کے لیے چھوٹے بالوں کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن رُباب نے ڈرامے میں اپنے بالوں کو کافی خوبصورتی سے سنوارا۔‘

نعیمہ نے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اُن کے بالوں کو لے کر تھوڑا مسئلہ رہا ہے۔ ’مجھے کئی جگہ کہا گیا ہے کہ آپ بال کٹوا لیں تاکہ سٹائلنگ کا مسئلہ نہ ہو۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ بال کٹوا لیں گی تو تھوڑی ماڈرن لگیں گی۔ پر میں نے کبھی اس مشورے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ میرے بال میرے لیے بہت خاص ہیں۔‘

ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کردار رُباب ایک بہت امیر خاتون ہیں جو ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والے بڑے بیٹے عدیل سے شادی کرتی ہیں۔ اپنے چھوٹے بھائی مصطفی کے برعکس عدیل زندگی میں برتر ی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

عدیل روایتی پاکستانی گھرانوں کے اس بیٹے کی عکاسی کر رہا ہے جس کی گھر میں سب سے زیادہ عزت ہے کیونکہ وہ زیادہ کماتا ہے۔

عماد کا کہنا ہے کہ یہ چیز عام لوگوں کی زندگیوں سے مطابقت رکھتی ہے۔ ’جو بڑے خواب دیکھتا ہے۔ جو روایتی راستے سے ہٹ کر چلنا چاہتا ہے اُسے بُرا بھلا کہا جاتا ہے۔ اسے لوزر کہا جاتا ہے، جیسا کہ مصطفیٰ جو گیمنگ کرنا چاہتا ہے۔ بہت سے لوگ اپنی زندگی کو اس کہانی سے ریلیٹ کر رہے ہیں، اسی لیے انھیں یہ ڈرامہ اتنا پسند آیا ہے۔‘

BBCنعیمہ بٹ نے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے پہلے پاکستانی ڈرامے ’عہدِوفا‘، ’فراڈ‘ اور ’جندو‘ میں مختلف کردار ادا کیے ہیں

’کبھی میں کبھی تم‘ کی مقبولیت کی بے شمار وجوہات ہیں۔ یہ ڈرامہ پاکستانی اداکار فہد مصطفی کا ٹیلیویژن کم بیک ہے جو ایک دہائی سے زائد عرصے کہ بعد ٹی وی کے لیے اداکاری کر رہے ہیں۔

اُن کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ دونوں اداکار مصطفی اور شرجینہ کا کردار بخوبھی نبھا رہے ہیں۔ ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ ڈرامے کے منفی کرداروں کو اتنی ہی پزیرائی ملے جتنی مرکزی کرداروں کو ملتی ہے۔

سوشل میڈیا دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ناظرین مصطفی اور شرجینہ کے ساتھ ساتھ عدیل اور رباب کو بھی اتنا ہی ڈسکس کر رہے ہیں۔

عدیل نے بی بی سی سے گفتگو کہ دوران بتایا کہ ’ہم نے یہ ڈرامہ کافی ہم آہنگی سے شوٹ کیا ہے۔ ہم آف سکرین بھی ایک فیملی کی طرح تھے۔ فہد اور میرا آف سکرین بھی بھائیوں والا تعلق بن گیا تھا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ناظرین کو ہماری آن سکرین کیمسٹری پسند آرہی ہے۔‘

فہد مصطفی اس ڈرامے کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی مارکیٹنگ اور پروموشن بھی دوسرے ڈراموں سے کافی مختلف ہے۔

عماد کا کہنا ہے کی کافی گہرائی کے ساتھ ڈرامے کی مارکٹنگ کو پراجیکٹ کیا گیا ہے۔ ’کچھ بیہانڈ دا سینز (پس پردہ) بلوپرز وغیرہ بھی ہیں۔ ہر چیز کو بہت اچھے سے پلان کیا گیا ہے۔ بطور اداکار آپ چیس پیس ہوتے ہو اور بطور پروڈیوسر آپ چیس پلیئر ہوتے ہو۔ فہد نے بہت عمدہ طریقے سے اس ڈرامے کو مارکیٹ کیا ہے۔‘

گذشتہ ہفتے فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے ناظرین کو بتایا کہ ابھی ڈرامے کا انٹرول ہوا ہے۔ دیکھتے ہیں آنے والی اقساط میں عدیل، رباب، شرجینہ اور مصطفی کے کردار کس طرح اُبھر کر منظرِعام پر آتے ہیں۔

ہیرا منڈی: سنجے لیلا بھنسالی کی نئی سیریز پر اہل لاہور کو اتنا غصہ کیوں ہے؟’پیسہ ڈبل کرنے کا جھانسہ‘: آسام میں سٹاک ٹریڈنگ کے نام پر ’اربوں روپے کا فراڈ‘، اداکارہ گرفتار’جفا‘ میں غصیلے حسن کا کردار ادا کرنے والے محب مرزا: ’ہم طلاق کو پروموٹ نہیں کر رہے‘’کبھی میں کبھی تم‘ کے سین میں موجود فن پارے ’آرٹسٹ کی اجازت کے بغیر استعمال کیے گئے‘امبانی کے بیٹے کی شادی: ’پاکستان سے آئے‘ مہمان پولارڈ کی شرکت پر بعض فینز ناراضنصرت فتح علی خان کی 34 برس قبل ریکارڈ کی گئی چار قوالیاں لندن کے ویئرہاؤس سے کیسے ملیں؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More