فیس بک کے بانی نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

سچ ٹی وی  |  Sep 14, 2024

سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران مارک زکر برگ نے اپنے کیرئیر سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

دوران انٹرویو مارک زکربرگ نے اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی ’غلط سیاسی حساب کتاب ‘ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک زکر برگ کا اشارہ غالباً 2016 کے امریکی انتخابات کے بعد حاصل ہونے والے سیاسی نتائج کی طرف تھا جس دوران فیس بک کو غلط معلومات پھیلانے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔

زکر برگ کا ماننا ہے جن غلطیوں کا خمیازہ فیس بک نے بھگتا وہ اس کی اپنی غلطی نہیں تھی لیکن پس پردہ فیس بک کو ان مسائل کے بارے میں زیادہ سمجھدار ہونا چاہیے تھا جن کی اس نے ذمہ داری قبول کی تھی۔

میٹا کے سی ای او کے مطابق ’ ماضی کی وہ چیز جس پر مجھے افسوسں ہوتا ہے وہ یہ کہ ہم نے کچھ چیزوں کے بارے میں دوسروں کے نقطہ نظر کو قبول کیا، ان لوگوں نے زور دیا کہ ہم غلط کررہے تھے یا اس کے ذمہ دار تھے، مجھے نہیں لگتا کہ ہم درحقیقت غلط تھے لیکن بہت ساری چیزیں تھیں جہاں ہم نے گڑ بڑ کی اور ہمیں ٹھیک کرنے کی ضرورت تھی لیکن ہم اب اس مسئلے کی مکمل طور پر ذمہ داری لیتے ہوئے اسے ٹھیک کرنے جا رہے ہیں‘۔

زکربرگ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ فیس بک پر بہت سی تنقیدیں درست ہیں لیکن دوسری تنقیدیں سیاسی ایجنڈوں کے تحت آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی انڈسٹری اور سوشل میڈیا معاشرتی مسائل کا ذمہ دار ہمیں ٹھہراتے ہیں لیکن دونوں چیزیں ہمارے قابو سے باہر ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ فیس بک نے ذمہ داری قبول کی اور مسائل کو حل کرنے کا عہد کیا لیکن اس سے مزید الزام تراشی ہوئی۔

زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہمیں اب سیاسی معاملات میں توازن حاصل ہے لیکن کمپنی کی تباہ شدہ ساکھ کو مکمل طور پر ٹھیک کرنے میں مزید ایک دہائی لگ سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More