فرانس کے دارالحکومت پیرس کو دنیا کا سب سے رومانوی شہر مانا جاتا ہے، لیکن ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پیرس سے یہ تاج چِھن گیا ہے۔
ایک امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں امریکا میں ایک سروے کیا گیا جس میں 2 ہزار شہریوں سے یہ پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں دنیا کا سب سے رومانوی (رومینٹک) شہر کون سا ہے؟
اس سروے کے اختتام پر جب اس کی رپورٹ شائع کی گئی تو 34 فیصد لوگوں نے امریکی ریاست ہوائی کے شہر ماؤئی کو دنیا کا سب سے زیادہ رومانوی شہر قرار دیا۔ ماؤئی اپنے خوبصورت ساحل، بانس کے جنگلات اور حسین سن سیٹ (غروبِ آفتاب) کے دلکش مناظر کی وجہ سے اس فہرست میں سب سے اوپر آیا ہے۔
جبکہ 33 فیصد لوگوں نے ابھی فرانس کے شہر پیرس کو سب سے زیادہ رومانوی جگہ مانا ہے۔ اس کے علاوہ اٹلی کے شہر روم کو اس فہرست میں تیسری پوزیشن ملی ہے۔