معروف آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ نے وراٹ کوہلی کے بارے میں اپنی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین بلے باز اپنے خیالات اور عمل میں آسٹریلوی ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈیا اور آسٹریلیا آنے والے دنوں میں بارڈر گاوسکر ٹرافی 2024،25 میں مدمقابل ہوں گے۔بارڈر گاوسکر ٹرافی سیریز کے تمام میچوں دونوں ٹیموں کی جانب سے پوری طرح سے جان لگانے کی امید کی جا رہی ہے۔اس سے قبل انڈیا نے بارڈر گاوسکر ٹرافی کے آخری دو سیزنز 2017،2018 اور 2020،21 میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔سٹار سپورٹس کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ وہ اپنے طرز عمل میں ایک آسٹریلوی ہیں، جس طریقے کے ساتھ وہ کسی مقابلے میں اترتے ہیں اور پھر اس میں اپنے حریفوں کے خلاف پوری توانائی سے مقابلہ کرتے ہیں، میں تو کہتا ہوں کہ وہ انڈین کھلاڑیوں میں ایک آسٹریلوی ہیں۔‘وراٹ کوہلی نے اب تک 80 انٹرنیشنل سینچریاں سکور کی ہیں جن میں 29 ٹیسٹ سینچریاں بھی شامل ہیں۔وراٹ کوہلی نے 113 ٹیسٹ میچوں میں 49.16 کی اوسط کے ساتھ آٹھ ہزار 846 رنز بنائے ہیں جبکہ دوسری طرف سٹیو سمتھ نے 109 ٹیسٹ میچوں میں 56.97 کی اوسط کے ساتھ نو ہزار 685 رنز بنائے اور 32 سینچریاں سکور کیں۔.@stevesmith49 describes @imVkohli in his own way, talks about his approach on the field and looks forward to face him in the #BorderGavaskarTrophy!
Catch them in action in #BGTonStar, FRI 22 NOV onwards! pic.twitter.com/29ruvJSUpk
— Star Sports (@StarSportsIndia) September 10, 2024
ویڈیو میں سٹیو سمتھ مزید کہتے ہیں کہ ’کچھ بھی حقیقی نہیں ہے آپ کو پتا ہے، اگر مجھے اسے یا اس جیسے کسی کو مات دینی ہو تو اس کے لیے مجھے صرف اپنی ٹیم کے لیے سکور کرنے کی ضرورت ہے بس۔‘سٹیو سمتھ نے مزید بتایا کہ ’آسٹریلیا کے دو کھلاڑیوں نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ وہ 22 نومبر سے شروع ہونے والی بارڈر گاوسکر سیریز میں وراٹ کوہلی کا سامنا کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔‘سٹیو سمتھ نے وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بارے چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم ایک دوسرے کے ساتھ کافی اچھے ہیں، بیشتر اوقات ایک دوسرے کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں، وہ ایک عظیم آدمی ہے اور ظاہر ہے کہ ایک شاندار کھلاڑی بھی ہے۔ اس موسم گرما میں دوبارہ اس کے خلاف کھیلنا بہترین عمل ہوگا۔‘