پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف

ہم نیوز  |  Sep 07, 2024

کراچی: پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔

اعلی سیکیورٹی حکام نے اس بڑی خوشخبری کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ملک کے ساتھ مل کر جیوگرافک سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سروے میں تقریبا 3 سال سے زائد کا عرصہ لگا۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کی جگہ کی نشاندہی بھی کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی میں مسلسل چوتھے ہفتے میں کمی ریکارڈ

سابق رکن اوگرا محمد عارف نے کہا کہ تیل کے ذخائر کی دریافت گیم چینجر ثابت ہو گی۔ جبکہ گیس کے ذخائر ملنے سے معاشی لحاظ سے قسمت بدل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سال 200 ارب ڈالر تیل اور گیس پر خرچ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا سمندر 3 ہزار کلومیٹر طویل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More