پنجاب: کم عمر،بغیر لائسنس موٹر سائیکل گاڑی چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ہم نیوز  |  Sep 16, 2024

پنجاب میں کم عمر اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کم عمر بغیر لائسنس گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 13لاکھ 31ہزار 641شہریوں کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

حکومت کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکاررواں ماہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے موٹر سائیکلوں کو بند بھی کیا جا رہا ہے، اب تک 30ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں کو بند کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کم عمر ڈرائیورز کے رواں سال دو لاکھ 56ہزار 871چالان کیے گئے۔ جبکہ 1لاکھ سے زائد موٹرسائیکلوں کو بند بھی کیا گیا۔

مرزا فاران بیگ نے کہا کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز متحرک رہ کر اس کمپین کو مزید مضبوط اور کامیاب بنائیں، فیلڈ افسران زیرو ٹالرنس پر کاروائی جاری رکھیں، محفوظ پنجاب اور حادثات کی روک تھام کے لیے ہمیں قانون کی بالادستی قائم کرنا ہوگی۔

پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کو رہا کر دیا گیا

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا کہ والدین اور استاتدزہ کی اہم ذمہ داری بچوں بچیوں میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کریں، ہم اپنی نوجوان نسل کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More