وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

سچ ٹی وی  |  Sep 16, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کا مکمل ریلیف منتقل نہ کرنےکا مشورہ دیا گیا تھا، وزیراعظم کو جزوی ریلیف منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ عام آدمی پہلے ہی چند سالوں سے مہنگائی تلے دبا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پورا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More