بیرونی فنانسنگ گیپ کو پْر کرنے کیلئے حکومت نے نجی بینک سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا

ہم نیوز  |  Sep 06, 2024

آئی ایم ایف پروگرام کی کی منظوری کیلئے حکومت نے نجی بینک سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا۔

آئی ایم ایف قرض منظوری کیلئے بیرونی فنانسنگ گیپ کو پْر کرنے کے لیے حکومت نے تجارتی قرض بحال کرنے کی رسمی درخواست کردی۔

پاکستان نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے 80کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک کے تجارتی قرضے کوبحال کرنے کی درخواست کی۔ پاکستان کی درخواست پر بینک نے اصولی طور پر پاکستان کیلئے قرض کی کریڈٹ لائن بحال کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

پاکستان نے ایسی درخواست سعودی عرب سے بھی کر رکھی ہے جس میں سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت بحال کرنے کا کہا گیا ہے۔سعودی عرب سے اس کی تصدیق حاصل ہوتے ہی حکام آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرکے اسے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو ارسال کردیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More