مجھے پیزا کھلاؤ ورنہ۔ بیوی کی روز کی فرمائش اور جھگڑے کا کیا انجام ہوا؟ حیران کن کہانی

ہماری ویب  |  Sep 05, 2024

"میرے شوہر مجھے چاؤمین، برگر، ڈوسا اور پزا نہیں کھاتے جو مجھے پسند ہیں. میں ان کے خلاف شکایت درج کروانا چاہتی ہوں"

یہ انوکھی شکایت بھارت کے شہر آگرہ کے علاقے تاج نگری میں ایک شادی شدہ خاتون نے کی جن کے شوہر صرف سادہ کھانا کھانا پسند کرتے ہیں اور خاتون اس بات پر اتنی ناراض ہیں کہ رپورٹ درج کروانے تھانے جا پہنچیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کو ایک سال کا عرصہ ہوا ہے اور اس دوران انھوں نے جب بھی شوہر سے فاسٹ فوڈ کی فرمائش کی تو وہ پوری نہیں کی گئی اور ہر بار سادہ کھانا ہی ملا جب کہ وہ روزانہ فاسٹ فوڈ کھانا چاہتی ہیں۔ کچھ دن تو اس بات پر انھوں نے صبر کیا پھر ناراض ہو کر میکے چلی گئیں۔

پولیس ان کی عجیب و غریب شکایت پر حیران رہ گئی اور خاتون کو شوہر کے ساتھ کونسلنگ سینٹڑ بھیج دیا جبکہ وہاں بھی خاتون کی شکایت سن پر سب ہنس پڑے البتہ شوہر کو تاکید کی گئی کہ ہفتے میں ایک بار بیوی کو اس کی پسند کا کھانا لازمی کھلائے جس کے بعد بیوی اپنے شوہر کے ساتھ چلی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More