امریکی ریاست جارجیا میں اسکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 9 افراد زخمی

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جارجیا کے علاقے وندر میں اپالاچی ہائی اسکول کے 14 سالہ طالب علم نے فائرنگ کی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 اساتذہ اور 2 طالب علم شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے 9 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اٹلانٹا سے تقریبا 50 میل (80 کلومیٹر) شمال مشرق میں اسکول میں پیش آیا۔

جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 14 سالہ کولٹ گرے کے طور پر ہوئی ہے۔ جو اسکول کا ہی طالب علم تھا۔ اس پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور اس پر بالغ کی طرح مقدمہ چلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو ، جیل توڑنے کی کوشش کے دوران 129 قیدی ہلاک ، درجنوں زخمی

ڈائریکٹر کرس ہوسی نے فائرنگ کے محرکات بتانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ فائرنگ میں کس قسم کی بندوق استعمال کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کا اسکول میں ایک ڈپٹی نے سامنا کیا۔ جس کے بعد طالب علم نے خود کو نیچے گرا لیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More