چیٹ جی پی ٹی صارفین سے متعلق حیران کن خبر

سچ ٹی وی  |  Sep 04, 2024

چیٹ جی پی ٹی ایک مصنوعی ذہانت’آرٹیفشل انٹیلی جینس‘ (اے آئی ) سے لیس چیٹ بوٹ ہے جسے اوپن اے آئی نے تیار کیا ہے، اس کا اجراء نومبر 2022 میں کیا گیا۔

ابتداء میں اس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد کم تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ ہونے کے بعد اس کے صارفین میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا۔

اس حوالے سے اوپن اے آئی کی ایک رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسٹارٹ اپ اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ اس کے چیٹ بوٹ ‘چیٹ جی پی ٹی’ کے اب 200 ملین سے زیادہ ہفتہ وار فعال صارفین ہیں، جو گزشتہ موسم خزاں کے مقابلے میں دوگنی تعداد ہے۔

2022میں لانچ کیا گیا ‘چیٹ جی پی ٹی’، صارف کے بتانے پر مبنی انسانی طرز کے جوابات تیار کر سکتا ہے۔ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے نومبر میں بتایا تھا کہ اس کے 100 ملین ہفتہ وار فعال صارفین تھے۔

اوپن اے آئی نے کہا کہ ‘فورچون 500’ کی 92 فیصد کمپنیاں اس کی مصنوعات استعمال کر رہی ہیں اور اس کے خودکار ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس، یا ‘اے پی آئی’ کا استعمال، جو سافٹ ویئر پروگراموں کو ایک دوسرے سے بات کرنے کی اجازت دیتا ہے، جولائی میں ‘چیٹ جی پی ٹی فوراو منی’کے آغاز کے بعد سے دوگنا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ کمپنی کے مطابق رواں سال اپریل میں ہر ہفتے دنیا بھر سے 10 کروڑ سے زائد افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے تھے لیکن اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے لیے اکاؤنٹ کی ضرورت ختم کرنے کے اعلان کے بعد صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More