سونے سے قبل اسمارٹ فونز، ٹیلی ویژن دیکھنے سے بچوں کی نیند پر کیسا اثر پڑتا ہے؟

سچ ٹی وی  |  Sep 04, 2024

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو رات کو سونے سے قبل اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس استعمال کرنے یا ٹیلی ویژن دیکھنے کی اجازت دینے سے ان کی نیند پر بہت کم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس نئی حیران کن تحقیق سے قبل ماہرین طویل عرصے سے یہ کہہ رہے تھے کہ بچوں کی نشوونما پر اسکرین ٹائم کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انھوں نے اسے بچوں کی صحت کے حوالے سے منفی قرار دیا تھا۔

لیکن اب کیوی سائنسدانوں نے 11 سے 14 برس تک کے ایسے بچوں کا تجزیہ کیا جو کہ سونے سے قبل اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس استعمال کرتے یا ٹیلی ویژن دیکھتے تھے، اور اپنی تحقیق میں کہا کہ اس سے بچوں نیند پر منفی اثرات نہیں پڑتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More