ٹک ٹاک میں دلچسپ تبدیلی متعارف

سچ ٹی وی  |  Sep 03, 2024

ٹک ٹاک میں ایک دلچسپ تبدیلی کی گئی ہے جس کا مقصد صارفین کو اپنی پسند کی زیادہ ویڈیوز دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک کے فار یو پیج کے الگورتھم میں تبدیلی کی گئی ہے۔ مگر صارفین کو خود سیٹنگز میں جاکر اس تبدیلی کو ان ایبل کرنا ہوگا۔

ٹک ٹاک کو اوپن کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی میں Content preferences اور پھر manage topics میں جائیں۔

وہاں جاکر صارفین کو سلائیڈرز کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ مخصوص موضوعات سے متعلق ویڈیوز کو زیادہ یا کم دیکھ سکیں۔

مختلف موضوعات جیسے کرنٹ افیئرز، فوڈ اینڈ ڈرنکس، ڈانس اور دیگر کے آپشنز وہاں موجود ہوں گے جن کو ان ایبل کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More