دوسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا ہدف 185 رنز، چوتھے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا

اردو نیوز  |  Sep 02, 2024

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کےچوتھے روز کے کھیل کے دوران پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 

پاکستان نے چوتھے دن کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز سے کیا تھا۔

کپتان شان مسعود 28 اور صائم ایوب 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم آج بھی اپنی بیٹنگ کا جادو نہ جگا سکے اور 11 رنز بنا کر پولین روانہ ہوئے، نائب کپتان سعود شکیل  2، محمد رضوان 43، ابرار احمد 2 اورمیر حمزہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد علی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے پانچ ، ناہید رانا نے چار اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 78.1 اوورز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن کمار نے 138، مہدی حسن میراز نے 78 جبکہ حسن محمود نے 13 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 جبکہ میر حمزہ اور آغا سلمان علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

اس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون

اس میچ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شادمان اسلام، ذاکر حسین، نجم الحسین شانتو (کپتان)، مومن الحق، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس، مہدی حسن میراز، حسن محمود، تسکین احمد اور ناہید رانا شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More