ماہ ستمبر کن ستاروں کیلئے خوش قسمت رہے گا؟ بڑی پیشگوئی آگئی

سچ ٹی وی  |  Sep 02, 2024

ماہرین فلکیات کی جانب سے رواں برس کے نویں مہینے کے لیے زبردست پیشگوئی کی گئی ہے جس کے مطابق بارہ ستاروں میں سے دو ایسے ہوں گے جن کے لیے یہ ماہ خوشیوں کا گہوارہ ثابت ہوگا۔

گو کہ یہ صرف ستاروں کا علم جاننے والوں کی طرف سے محض پیشگوئیاں ہی ہیں لیکن اکثر و بیشتر ان میں سے سچ بھی ثابت ہوجاتی ہیں۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ماہرین نے اس بار کون سے دو ستاروں کا انتخاب کیا ہے؟

برج سنبلہ:

ماہرین کے مطابق وہ پہلا ستارہ برج سنبلہ ہے جس کے ممکنہ طور پر ماہِ ستمبر شاندار گزرنے والا ہے۔

ان افراد کو کچھ باتوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ اپنے آئیڈیاز کُھل کر سامنے رکھیں اور ساتھ ہی اپنے اوپر اعتماد کریں، یہ افراد صلاحیت رکھتے ہیں کہ اس ماہ اپنے مشکل سے مشکل کام سرانجام دے سکیں۔

وہ لوگ جو آمدنی میں اضافے کے خواہشنمد ہیں، ستاروں کا حال یہ بتاتا ہے کہ انہیں اس حوالے سے خوشخبری مل سکتی ہے۔

بہت سے لوگوں کو بس خود پر مکمل یقین کے ساتھ اپنے آگے کے کام کرنا ہوں گے، ستاروں کا علم رکھنے والے بتاتے ہیں کہ ان لوگوں کو کامیابی ضرور ملے گی۔

برج میزان:

برج میزان کے افراد وہ ہیں جن کا یہ ماہ کامیاب ترین گزرنے کے قوی امکانات ہیں۔

یہ مہینہ ان لوگوں کے رشتوں کے حوالے سے بہت اچھا گزرے گا، اس کے علاوہ کوئی اٹکا ہوا کام بھی ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان افراد کو بہت سی خوشیاں ملنے کے روشن امکانات ہیں اور پورے سال میں میزان کا ماہ ستمبر سب سے شاندار رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More