12 سال سے صرف آدھا گھنٹہ سوتا ہوں.. اس شخص کی کم سونے کی عجیب و غریب عادت کے پیچھے کیا راز ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 02, 2024

"میں نے اپنے جسم اور دماغ کی تربیت اس طرح کی ہے کہ بہت کم نیند سے بھی میرا جسم اور دماغ متاثر نہیں ہوتا نہ ہی کبھی تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی ہے"

یہ کہنا ہے 40 سالہ ڈاسیوک ہوری کا جو مغربی جاپان کے علاقے Hyogo سے تعلق رکھتے ہیں. ڈاسیوک ہوری کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 12 برس سے 24 گھنٹوں میں صرف آدھا گھنٹہ سوتے ہیں.

ڈاسیوک ہوری نے بتایا کہ وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں جبکہ اب کو موسیقی، مصوری اور مکینیکل ڈیزائن وغیرہ سے کافی دلچسپی ہے.

انہوں نے 2012 میں اپنے نیند کے دورانیے کو اس سوچ کے ساتھ کم کرنا شروع کیا تھا کہ روزانہ زیادہ وقت تک متحرک رہ سکیں۔ ڈاسیوک کا کہنا تھا کہ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے کافی پینے یا جسمانی ایکٹیویٹی سے نیند کے اثر کو بھگایا جاسکتا ہے.

اتنا ہی نہیں بلکہ 2016 میں ڈاسیوک نے جاپان شارٹ سلیپرز ٹریننگ ایسوسی ایشن بھی قائم کیا جہاں نیند اور صحت کے متعلق کورسز کروائے جاتے ہیں. اس ادارے کے زریعے وہ اب تک 2100 افراد کو کم سونے کی ترغیب دے چکے ہیں. ڈاسیوک کہتے ہیں کہ لوگوں لمبی نیند کی بجائے نیند کے معیار پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے. جیسے کہ ڈاکٹر اور فائر فائٹرز سب سے کم وقت تک سوتے ہیں لیکن ان کی صحت اچھی ہوتی ہے.

ڈاسیوک کے اپنے روٹین کے مطابق وہ ہر رات 30 منٹ تک سو کر جاگ جاتے ہیں. صبح ناشتے کے بعد وہ دفتر جاتے ہیں اور جم بھی کرتے ہیں.

البتہ طبی ماہرین نے اس عمل کو سخت نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختصر نیند ہر ایک کے لیے موزوں نہیں ہوتی اور اس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہر بالغ شخص کو رات کو 7 سے 9 گھنٹے تک لازمی سونا چاہیے کیونکہ نیند کی کمی کے صحت پر خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More