مارننگ پروگرام کی کامیاب میزبان ندا یاسر کا بڑا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Aug 31, 2024

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ و مارننگ پروگرام کی کامیاب میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن ہی میں رشتے جڑوانا شروع کر دیے تھے۔

اداکارہ ندا یاسر نے حالیہ مارننگ شو کے دوران اپنی شخصیت سے متعلق ایک دلچسپ پہلو ناظرین کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے لائیو شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ مجھے بچپن ہی سے رشتے کروانے کا اور جوڑیاں بنوانے کا بہت شوق تھا، میں بچپن ہی سے رشتے کرواتی آ رہی ہوں، میں نے بہت چھوٹی سی عمر ہی میں اپنے ماموں کا رشتہ کروایا تھا۔

 ندا یاسر نے بتایا کہ ہم اپارٹمنٹس میں رہتے تھے، میں نے اپنے اپارٹمنٹس میں ہی پہلے اپنے ماموں کے لیے لڑکی پسند کی اور پھر والدہ سے مذکورہ لڑکی کا ذکر اور تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت میری عمر 8، 9 یا تقریباً 10 سال ہو گی، مجھے ٹھیک سے یاد بھی نہیں، اپنی عمر جب میں نے 3 سے 4 رشتے کروا بھی دیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More