یوٹیوب ہیک شدہ اکاؤنٹس کیسے واپس حاصل کرسکتے ہیں؟ جانیے

سچ ٹی وی  |  Aug 28, 2024

یوٹیوب نےایک نیا اے آئی ٹربل شوٹنگ ٹول متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ہیک ہونے والے اکاؤنٹس واپس حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

اے آئی چیٹ بوٹ “سپورٹ اسسٹنٹ” صارفین کے لئے اپنے لاگ ان کو دوبارہ محفوظ کرنے اور ہیک ہونے کے بعد اپنے اکاؤنٹ کو واپس حاصل کرنے کے لئے ایک گائیڈ کے طور پر کام کرے گا۔

اہل صارفین “ہمارے ہیک شدہ چینل اسسٹنٹ کے ساتھ چیٹ کیجئے” بٹن پر کلک کرکے یوٹیوب ہیلپ سینٹر میں ٹول تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

آپشن کے انتخاب کے بعد چیٹ بوٹ صارف سے ان کے اور ان کے اکاؤنٹ کے بارے میں سوالات کی ایک سیریز پوچھے گا تاکہ ان کے گوگل لاگ ان کو محفوظ کیا جاسکے اور ہیکر کی طرف سے چینل میں کی گئی کسی بھی تبدیلی کو ختم کیا جاسکے۔

اس کے بعد یہ ٹول صارف کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ مستقبل میں ہیک ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لئے اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو مضبوط بنائے۔

نیا ٹول فی الحال صرف انگریزی میں دستیاب ہے اور ٹول کے اندر کچھ مخصوص فیچر صرف “خاص صارفین” کے لئے دستیاب ہیں۔ تاہم، گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب مستقبل میں اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے دستیاب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More