ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سے متعلق پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

سچ ٹی وی  |  Aug 28, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ بتا دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ کی سست روی کو 2 سب میرین کیبلز میں خرابی کی وجہ بتایا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہناہے کہ سب میرین کیبل اے اےای-1 اور ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل میں خرابی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی ہے، انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More