واٹس ایپ کا نیا فیچر، جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا

سچ ٹی وی  |  Aug 28, 2024

پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد صارفین کی آسانی کے لیے چیٹ کا ایک بہترین فیچر متعارف کرانے والی ہے۔

میٹا کی جانب سے اپنی ایپس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز پر کافی کام کیا جار ہا ہے جب کہ ساتھ ہی دیگر روایتی فیچرز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اب واٹس ایپ بیٹا انفو نے حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ نے چیٹس کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جو صارفین کے لیے جلد دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کا نام 'Mark all chats as read' ہے جس کے تحت صارفین بس اس آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے ایک ہی کلک میں تمام نہ پڑھی گئی چیٹس کا نوٹیفکیشن ختم کردیں گے۔

ہوتا یہ ہے کہ بہت سے صارفین مصروفیت کے سبب ساری چیٹس نہیں پڑھ پاتے، پھر چاہے وہ گروپ چیٹس ہوں یا کسی انفرادی شخص کی اور ہر بار نہ پڑھی گئی چیٹس کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے جو بیزاری کا باعث بنتا ہے۔

اس سلسلے میں واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جسسے صارفین کو اس فیچر کو سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔ یہ فیچر جلد متعارف کروادیا جائے گا، فی الحال اس پر کام جاری ہے۔

صارفین واٹس ایپ کے اوپر سیدھے ہاتھ پر تین ڈاٹس پر کلک کرکے اس آپشن کو استعمال کرسکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More