معروف اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں موصول

سچ ٹی وی  |  Aug 27, 2024

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز سے قبل جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، یہ فلم 1975 کی ایمرجنسی کے دوران سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم ’ایمرجنسی‘ پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے، خاص طور پر سکھ برادری کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ فلم میں سکھوں کو منفی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

شیورمانی گردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) کے صدر ہرجندر سنگھ دھامی نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فلم میں سکھوں کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں سکھوں کے خلاف غلط تصور کو فروغ دیا گیا ہے۔

ایک ویڈیو جس میں پنجابی انفلوئنسر وکی تھامس سنگھ کنگنا رناوت کو براہ راست دھمکی دے رہا ہے، وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد ان کی حفاظت کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

کنگنا رناوت نے مہاراشٹرا، پنجاب، اور ہماچل پردیش کی پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کو تحفظ فراہم کریں اور ان کے خلاف دی جانے والی دھمکیوں کی تحقیقات کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More