انسٹاگرام پر بچوں کا استحصال، مارک زکربرگ گرفتار؟

سچ ٹی وی  |  Aug 26, 2024

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی او او ایلون مسک نے ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروف کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے مارک زکربرگ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک پاول ڈوروف کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے جنہین آج فرانس میں پولیس نے متعدد الزامات پر گرفتار کیا۔ الزامات درست ثابت ہونے پر انہیں 20 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

ایلون مسک نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ میٹا کے زیرِ ملکیت انسٹاگرام پر بچوں کے استحصال پر زکربرگ کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ مارک زکربرگ پہلے ہی سنسرشپ کے دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں، انسٹاگرام پر بچوں کا استحصال ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن زکربرگ کیلیے کو کوئی گرفتار نہیں کرتا جبکہ وہ وہ آزادانہ صارفین کی رائے کو سنسر کرتا ہے اور حکومتوں کو صارفین کے ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد اظہار رائے کی حمایت کیلیے ضروری ہے کہ آپ ایکس کی پوسٹیں اُن لوگوں کو بھیجیں جنہیں آپ جانتے ہیں، اور خاص طور پر وہ جو سنسرشپ والے ممالک میں رہتے ہیں۔

رواں سال فروری میں زکربرگ نے امریکی سینیٹ میں آن لائن بچوں کے جنسی استحصال کے متاثرین کے خاندانوں سے معافی مانگی تھی۔

میٹا کے بانی کا کہنا تھا کہ مجھے ان تمام مشکلات پر افسوس ہے جن سے آپ لوگ گزرے، کسی کو بھی ان مشکلات سے نہیں گزرنا چاہیے۔

انہوں نے امریکی سینیٹ میں بتایا تھا کہ ہم بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے کہ آئندہ کسی کو بھی ان مشکلات سے گزرنا نہ پڑے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More